صفدرآباد(نامہ نگار)تحصیل صفدرآباد کے علاقے خانقاہ ڈوگراں کے قریب سڑک پر حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ان کے ورثاء انہیں لے کر خانقاہ ڈوگراں کے مریم نواز ہیلتھ کلینک کی ایمر جینسی میں پہنچے لیکن وہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا ۔مریض تڑپتے رہے مگر انہیں کوئی ڈاکٹر نہ ملا جو انہیں طبی امداد فراہم کرتا۔یاد رہے کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک حال ہی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے عوام کے علاج معالجہ کے لئے تعمیر کیا گیا ہے ۔




