گوجرہ (نامہ نگار) چورو ں نے زیر تعمیر گو رنمنٹ پرا ئمری سکول کا بلڈنگ میٹریل چوری کرلیا دیہاتیو ں نے چور رنگے ہا تھو ں قا بو کر لئے۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 368 ج ب چنڈو بٹا لہ میں گو رنمنٹ پرا ئمری سکول کی بلڈنگ زیر تعمیر ہے جہا ں پر اینٹیں اور دیگر میٹریل رکھا ہوا تھا کہ گاؤ ں مذکور کے تنویر، شہباز، ایلوٹ مسیح وغیرہ رات کے اوقات میں ریڑھیو ں پر اینٹیں اور دیگر میٹریل چوری کرکے لے جا رہے تھے کہ گاؤ ں کے لوگو ں کو اطلا ع مل گئی جنہیں رنگے ہا تھو ں پکڑ کر صدر پولیس گوجرہ کے حوا لے کردیا محکمہ تعلیم کے افسرا ن اور صدر پو لیس گوجرہ مصروف کا رروا ئی ہے۔




