فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا کے سیاسی و عسکری حلقوں میں امر یکہ و ایران تنازعہ کے حل کیلئے دنیا بھر کی نظریں فیلڈ مارشل سید عا صم منیر اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شر یف کی دورہ سعودی عرب اور ایران پر مرکوز ہے اس سلسلہ میں وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا دورہ سعودی عرب و ایران انتہائی ا ہمیت کا حامل ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحد یث پاکستان علامہ عبدالرشید ، سر پر ست اعلی مرکزی جمعیت اہلحد یث اسلام آباد حافظ مقصود احمد ، خالد محمود اعظم آبا د ی و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کے پائیدار حل کے لیے امریکہ و ایران کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا چاہیے ۔




