ہسپتالوں کی پارکنگ میں سائیکل کو ٹوکن لگایا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ سٹی سابق جنرل سیکرٹری اخبار فروش یونین فیصل آباد کے سینئر نائب صدر پاکستان ریڑھی چھابڑی ویلفیئر ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر بابو محمد بخش اٹال نے کہا ہے کہ میرا بھانجا کارڈیالو جی میں داخل تھا تو میں اپنے بھانجے کی تیمار داری کیلئے گیا تو پارکنگ میں سائیکل نہیں لگایا گیا میں مطالبہ کرتا ہوں وزیراعلی، کمشنر فیصل آبا د کہ کارڈیالوجی ، الائیڈ ہسپتال، سول ہسپتال کے ٹھیکیدارو ں کو سائیکل کا ٹوکن دینے کا پابند کیا جائے ۔کیونکہ سائیکل کو ٹوکن نہ لگانے کی صورت میں اگرسائیکل گم ہوجائے تو وہ کس سے کلیم کریگا اس لئے سائیکل کو ٹوکن لگانا بے حد ضروری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں