ڈجکوٹ(نامہ نگار) اندھیر نگری چوپٹ راج ، ڈجکوٹ میں ڈیزل کی پرانی قیمتیں برقرار، عوام سراپا احتجاج، تفصیل کے مطابق گزشتہ شب حکومت نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی تھی تاہم ڈجکوٹ میں ابھی تک پٹرول پمپ پر قیمتیں کم نہیں کی گئیں شہریوں کو نہ صرف مہنگا ڈیزل فروخت کیا جارہا ہے بلکہ ان سے تلخ کلامی کی جارہی ہے کہ جو ہوتا ہے کر لو ، رہنما مسلم لیگ ن سابق ناظم یونین کونسل چوہدری طارق جاوید وینس نے بھی مہنگا ڈیزل ملنے پر شدید احتجاج کیا اور انتظامیہ کی غنڈہ گردی پر تحفظات کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے فوری پمپ سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔




