صفدر شاکر کی کاوش سے سڑک کی تعمیر کی منظوری

ماموں کانجن( نامہ نگار)چوہدری محمد جہانز یب صفد ر شاکر امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 103 مسلم لیگ (ن)کی خصوصی کاوش سے ماموں کانجن تاند لیا نوالا روڈ سے احسان چوک امام بارگاہ سڑک کی مرمت بحالی اور تعمیر کی جائے گی کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 13 کروڑ روپے کی لاگت سے ماموں کانجن تاندلیانوالہ روڈ سے احسان چوک امام بارگاہ تک 3.9 کلومیٹر سڑک کی مرمت، بحالی اور تعمیر کی منظوری دے دی شہر یوں و کاروباری حلقوں نے چوہدری جہازیب صفدر شاکر کے اچھے اقدام کو سراہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں