کراٹے پلیئر راجہ ریحان نے پولینڈ میں سلور میڈل جیت لیا

وارسا(سپورٹس نیوز) پاکستانی نژاد کراٹے کھلاڑی راجہ ریحان نے پولینڈ میں سینئرز60 کلو گرام میں سلور میڈل جیت لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق12ویں سینٹرل پولینڈ اوپن2026ء میں راجہ ریحان نے جرمنی کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔ایونٹ میں81ٹیموں اور لگ بھگ 900کھلاڑیوں نے شرکت کی۔سیمی فائنل میں راجہ ریحان کا مقابلہ آذربائیجان کے کراٹے کھلاڑی سے ہوا۔راجہ ریحان نے فائنل میں میزبان ملک پولینڈ کے کراٹے کھلاڑی کو ہراکر سلور میڈل جیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں