گوجرہ ( نامہ نگار ) چورو ں کی انوکھی واردات چلتے ٹرالہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے چاول چوری کرلئے ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 409 ج ب کا ٹرا لہ ڈرائیور بار رحمن اپنے ٹرا لہ پر فیصل آ باد سے چاولو ں کی بوریا ں لوڈ کرکے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف جارہا تھا کہ گوجرہ کے قریب ٹوبہ روڈ با ئی پا س پر نا معلو م چورو ں نے چلتے ٹرا لہ پر چڑھ کر چاولو ں کی بوریا ں نیچے پھینک دیں 855 کلو لا کھو ں روپے مالیت کے چاول ڈا لہ پر لوڈ کرکے فرار ہو گئے




