لندن(شوبز نیوز) کرسٹوفر نولان کی نئی فلم” دی اوڈیسی ”نے ریلیز سے قبل ہی نیا ریکارڈ قائم کرکے کئی نامور فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرسٹوفر نولان کی نئی آنے والی فلم دی اوڈیسی نے ریلیز سے ایک سال قبل ہی باکس آفس کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی۔صرف 24 گھنٹوں میں فلم کے 28 ہزار ٹکٹس فروخت ہوگئے، جس کے بعد برطانیہ کے سب سے بڑے آئی میکس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، اوپن ہائیمر اور ڈیون، پارٹ ٹو بھی پیچھے رہ گئے۔اس سلسلے میں برطانیہ کی سب سے بڑی آئی میکس اسکرین، بی ایف آئی آئی میکس نے اعلان کیا ہے کہ فلم کے لیے صرف 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار ٹکٹس فروخت ہوئے۔




