ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو نے ممبئی کے ورسوا علاقے میں 2153 مربع فٹ پر مشتمل اپارٹمنٹ خرید لیا۔ جائیداد کے کاغذات کے مطابق یہ اپارٹمنٹ گودریج اسکائشور بلڈنگ میں واقع ہے اور اس کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے۔یہ خریداری 26 مارچ 2026 کو رجسٹر ہوئی، جس کے لیے 5 اعشاریہ 24 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس ادا کی گئی۔ اپارٹمنٹ کے ساتھ دو کار پارکنگ اسپیسز بھی شامل ہیں جبکہ اس میں 127 مربع فٹ کی بالکونی بھی موجود ہے۔ پروجیکٹ 27 ہزار مربع فٹ رقبے پر تعمیر ہو رہا ہے۔تبو بھارتی سنیما کی ورسٹائل اداکارہ ہیں، جنہوں نے مقبول، حیدر اور اندھادھن جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی۔




