لاہور( شوبز نیوز)سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ایک اسٹیج ڈرامے کیلئے امریکہ جانے کے بعد ٹیم کے ساتھ واپس آنے کی بجائے غائب ہو گیا تھا لیکن میں نے جو عزم لے کر قدم اٹھایا اسے پورا کیا ، میں نے امریکہ میں جس بھی کام کی ٹھانی اسے مکمل کیا اور جس نے مجھے رہنے کی جگہ دی تھی وہ اس پر حیران تھا۔ ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میںجب دوسرے ممالک کے فنکاروں کے انٹر ویوزسنتا تھا تو وہ فن کی اعلیٰ ڈگریوں کا بتارہے ہوتے تھے اس کے بعد میں نے یہ عزم کیا تھاکہ میں بھی بیرون ملک سے ڈگری لوں گا۔ جب ایک ڈرامے کے لئے امریکہ گیا۔




