چنیوٹ(نامہ نگار)فاسٹ نیشنل یونیورسٹی چنیوٹ فیصل آباد کیمپس میں تقریبِ تقسیمِ تمغہ جا ت کا انعقاد کیا گیا جس میں115ہونہار طلبا و طالبات میں میڈلز تقسیم کئے گئے تقریب کی صدارت پروفیسرڈاکٹر شہزادسرفرازکیمپس ڈائریکٹرنے کی اوروائس چانسلر یونیوسٹی آف کمالیہ پروفیسرڈاکٹر یاسر نواب نے مہمان ِاعزازی اور ریکٹرفاسٹ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد معروف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمر جنگ سائینسز چنیوٹ فیصل آباد کیمپس میں تقسیمِ میڈل کی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت پروفیسرڈاکٹر شہزاد سرفرازکیمپس ڈائریکٹرنے کی اور وائس چانسلر یونیوسٹی آف کمالیہ پروفیسرڈاکٹر یاسر نواب نے مہمان ِاعزازی اور ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد معروف نے بطور مہمان ِخصوصی اور ہیڈز آف ڈیپارٹمینٹس و دیگر فیکلٹی ممبران، طلبا و طالبات اور ان کے والدین کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ کل115پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات میں گولڈ میڈل، سلور میڈل اور برونز میڈل تقسیم کیے گئے۔ جن میں BBAکے 18، BSAI کے 18، BSBAکے 15، BSCSکے 20،BSCEکے3، BSEEکے15، BSFTکے8اور BSSEکے 18طلبا و طالبات شامل ہیں۔




