ماموں کانجن کے محلہ رفیق آباد میں ستھرا پنجاب کی دھجیاں اڑا دی گئیں

ماموں کانجن (نامہ نگار)ماموں کانجن کے محلہ رفیق آباد میں صفائی کے ناقص انتظامات انتظامیہ نے وزیراعلی صاف ستھرا پنجاب کی دھجیاں اڑادیں ۔وبائی امراض کے خطرات انتظا میہ غائب نوٹس کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مامو ں کانجن کے علاقے محلہ رفیق آباد میں صفائی کے ناقص انتظامات اور کوڑے دان کی کمی کی وجہ سے علاقے کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ محلہ میں کوڑے دان غائب ہونے کے باعث گلیوں میں کچرا پھینکا جا رہا ہے جس سے نہ صرف صفائی کا مسئلہ بڑھ رہا ہے بلکہ وبائی امراض کے پھوٹنے کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ محلہ رفیق آباد میں صفائی کے انتظامات مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ کوڑے دان غائب ہونے کی وجہ سے کچرا کھلے عام سڑکوں پر پڑا رہتا ہے جس کی بدبو اور گندگی سے ماحول خراب ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھلے کچرے میں مچھروں اور دیگر بیماریوں کے جراثیم بھی پھیلنے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔علاقے کے رہائشیوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے محلہ میں کوڑے دان فراہم کیے جائیں تاکہ صفائی کا عمل بہتر ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں