حفاظ کرام کو قرآن پاک کو یادرکھنا اسے سمجھنا اور اس پر عمل کرنا چاہیے

جڑانوالہ (نامہ نگار) جامع مسجد بلال محمد علی پارک میں چند حفاظ کرام کے آخری سبق سنانے کے حوالہ سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سربراہ ادارہ پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان اور میاں حماد حسین ایڈووکیٹ صدر انتظامیہ مدرسہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حفاظ کرام کے خوش قسمت والدین کے سروں پر آخرت میں سنہری تاج سجائے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ قران پاک ایسی دولت ہے جو سب سے اعلی ہے ساری کائنات کے خزانے بھی اس کے برابر نہیں ہو سکتے مقررین نے کہا کہ حفاظ کرام کو قرآن پاک کو یاد رکھنا چاہیے،اسے سمجھنا چاہیے اور اس پر عمل کرنا چاہیے مقررین نے بتایا کہ ہمارے ادارے میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی دی جا رہی ہے کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو دونوں طرح کی تعلیم دلائیں اہل علاقہ اپنے بچے اس ادارے میں بھیجیں انشااللہ تعلیم کے ساتھ ساتھ یہاں سے بچوں کو تربیت بھی ملے گی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ پاکستان کو اللہ نے پوری دنیا پر عزت عطا فرمائی ہے پاکستان کی وجہ سے پوری دنیا میں امن قائم ہو چکا ہے اللہ ہمارے وطن عزیز کو بھی محفوظ رکھے اور مزید ترقیا ں عطا فرمائے تقریب میں ہارون خان،حافظ وقا ص ازہر، قاری محمد ارشد،قاری وسیم جاوید،حافظ محمد سعید رضوی کے علاوہ بے شمار لوگوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں