فیصل آبا د(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ساری جدوجہد کامقصد وطن عزیز میں اسلامی نظام کاقیام ہے، پاکستان کو مسائل سے نکالنے کا واحد راستہ قرآن و سنت کی بالادستی، شفاف جمہوریت اور دیانتدار قیادت ہے۔ جما عت اسلامی کی بے داغ قیادت ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازارمیں کارکنوںکی تربیتی نششت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے صوبائی صدر تنظیم اساتذہ ضیا ء الرحمن ضیا، حافظ زبیرعباسی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کے سینکڑوں افراد منتخب ہو کر قومی اسمبلی، سینٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبربنے، کسی ایک ممبرپربھی کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ قوم کو اہل اور ایمان دار قیادت کی ضرورت ہے جو اسے جماعت اسلامی کی صورت میں دستیاب ہے۔ ہمارے پاس بہترین لوگ ہیں ۔




