پاک فوج وطن عزیز کی سلامتی کی ضامن ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)امریکہ ایران جنگ میں پاکستان پوری دنیا میں پرامن ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے۔پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے سفارتی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔خطے میں جارحیت روکنے کے لیے حکومت اور پاک فوج کی خدمات قابل ستاش ہیں۔ پاکستان کو ثالث کے طور عالمی سطح پر پذیرا ئی حاصل ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبرضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے الہی آباد میں منعقدہ” پاک فوج زندہ باد کنونشن” کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارتی کامیابی کو معاشی کامیابی بنانے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دے۔ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے معاشی اور دفاعی تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔ پاک فوج نے امریکہ ایران جنگ میں غیر جانبدارانہ کردار ادا کرکے امن پسندی کا واضح ثبوت دیا ہے۔ پاک فوج کی ذمہ دارانہ پالیسیوں نے پوری دنیا کو جنگ کی آگ سے محفوظ کیا ہے۔ پاکستانی قوم کے ساتھ پوری دنیا پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔سوشل میڈیا پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کے خلاف شرپسند عناصر پراپیگنڈا کررہے ہیں ۔ پاکستان کی موجودہ سفارتی کامیابی پر تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کو ایک پیج پر متحد ہوناچاہیے۔ پاک فوج کی قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہیں۔ پاک فوج وطنِ عزیز کی سلامتی کی ضامن اور ہماری پہلی دفاعی دیوار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں