فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے نور النسا ملک نے کہا کہ غریب عوام ظالم حکمرانوں کے طرز حکومت سے سخت نالا ںہے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں مہنگائی کو کنٹرول کر نے کیلئے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں۔ ایران جنگ کی آڑ میں بے دردی سے غریبوں کو مہنگائی کی چکی میں پیس رہے ہیں کوئی پو چھنے والا نہیں جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا تو حکومت نے بغیر تاخیر عوام پر بوجھ منتقل کر دیا، مگر اب جب عالمی سطح پر قیمتیں کم ہو رہی ہیں تو اسی رفتار اور تناسب سے کمی نہ کرنا کھلی ناانصافی ہیں۔ یہ کیسا سماجی نظام حکو مت ہے کے جب کمی کی جاتی ہے عوام کو پھر بھی فائدہ نہیں پہنچایا جاتا جب تیل کی قیمت دس رو پے بڑھتی ہے تو پبلک ٹرانسپورٹ کرایہ سو رو پے بڑھا دیتی ہے۔




