کوئٹہ(بیورو چیف)آئی جی پولیس بلوچستان نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور ریکارڈ میں ردوبدل کرنے کے الزام میں قائم مقام ڈی ایس پی قلعہ سیف اللہ کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ سے جاری حکم نامے کے مطابق عاشق خان خٹک پر الزام تھا کہ انہوں نے 2023میں تھانہ انڈسٹریل کوئٹہ میں انوسٹی گیشن افسر تعیناتی کے دوران مقدمے کی تفتیش میں حقائق میں ردوبدل، غلط انجن اور چیسیس نمبرز درج کرنے اور شواہد میں تضاد پیدا کیا جس پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔




