لاہور(بیورو چیف)کالعدم تنظیم کے رکن کو دھماکہ خیز بارودی مواد برآمدگی ثابت ہونے پر قید با مشقت کی سزا سنا دی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہد سکندر نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزم حماس خان کو 8 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی جبکہ تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا۔پراسکیوشن کے مطابق سی ٹی ڈی لاہور نے ملزم کے خلاف شواہد عدالت میں پیش کیے۔فیصلے کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم ڈی آئی خان کا رہائشی ہے اور واپڈا کا ملازم ہے۔دوسری جانب ملزم کے وکیل نے کہا کہ حماس خان لاہور واپڈا آفس سے سرکاری کرین کی کیبل لینے لاہور آیا تھا۔




