فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق نائب صدر، سپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی، جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل اور سینئر عہدیدداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید الضحی کی شاپنگ کی سہولت کے پیش نظرشام8 بجے بازاروں ، مارکیٹوں کو مکمل طور پر بند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے انہوں نے کہا کہ کاروبار کی بندش کے باعث معاشی طور پر تاجر طبقے کی پہلے ہی کمر ٹوٹ چکی ہے ان حالات میں جبکہ تمام شہروں میں بازاروں اور مارکیٹوں کے تاجر حکومت کے ساتھ طے شدہ SOPs مکمل عمل درآمد کر رہے ہیںشام 8بجے بازاروں ، مارکیٹوں کو مکمل طور پر بند کرنا سمجھ سے بالا تر ہے بازار و مارکیٹوں میںرات10 بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے ۔




