گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں اور چوروں نے مختلف وارداتوں میں شہریوں کومال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر378ج ب کاخلیل اپنی موٹر سائیکل پر سوار اپنے گائوں واپس جا رہاتھاکہ چک نمبر308ج ب کے قریب اس کوچار نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے 1 لاکھ50ہزارروپے اور قیمتی موبائل وغیرہ چھین لیا۔علاوہ ازیں محمد سفیان سکنہ چک نمبر 315ج ب سے ڈاکوئوں نے چک نمبر 301 ج ب کے قریب ہزاروں روپے نقدی وغیرہ چھین لئے۔دریں اثناء شاہ عالم کالونی کے عظمت اللہ نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی ہوئی تھی کہ نامعلوم چوروں نے چوری کر لی۔جبکہ چک نمبر425ج ب کے محمد یحیٰ کی موٹر سائیکل اس کے گھر کے باہر سے چوری کر لی۔اور ٹاکی محلہ کے محمد ذیشان کی جیب سے نامعلوم چور نے 2لاکھ 50 ہزارروپے مالیتی موبائل چوری کر لیا۔




