پولیس پر حملہ’فلک جاوید کے ریمانڈ میں توسیع

لاہور (بیورو چیف) زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی گئی۔زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں فلک جاوید کوجوڈیشل ریمانڈختم ہونے پر جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہد سکندر نے سماعت کی۔پولیس نے ملزمہ کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی،تفتیشی افسرنے کہاکہ ملزمہ کیخلاف مقدمہ کا سپلیمنٹری چالان تیاری کے مرحلہ میں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں