چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں سے ساہیوال کے شہریوں میں خوف و ہراس

ساہیوال(بیورو چیف)شہر اور گردو نواح میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔ مختلف علاقوں میں پیش آنے والی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی قیمتی زیورات مو بائل فونز اور دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا، جبکہ ڈاکو بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چک 12/100ـمیں طارق محمود کی دکان کے قریب قربانی کے لیے لایا گیا قیمتی بیل کار میں سوار پانچ مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لے اڑے بلکہ لاکھوں روپے نقدی اور زیورات بھی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اسی طرح چک 12/103ـL میں ساجد نامی شہری کو تین مسلح ڈاکوؤں نے پستول کے زور پر روک لیا اور اس سے نقدی اور قیمتی سامان چھین کر فرار۔ ایک اور واردات میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر محمد زبیر سے موبائل فون اور نقدی چھین لی، جبکہ چک 14/11ـL کے قریب محمد افضل کو بھی نقدی سے محروم کر دیا گیا۔ شہر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی لہر پر شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او ساہیوال اور ی او اور ڈی پی او ساہیوال سے فوری نوٹس لینے اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ نے تمام ـمقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی وارداتوں نے ان کی جان و مال کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں