PTIکو غیر مشروط طور پر لانگ مارچ ختم کرنا ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرا ت میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق سیاسی بصیرت رکھنے والے سیاستدان ہیں جبکہ ایوان زیریں ایوان بالا کے اپوزیشن لیڈرزاور چیئرمین پی ٹی آئی کی سوچ بھی مثبت ہے۔ جار ی بیان میں ان کاکہناتھاکہ ملک کے موجودہ حالات کسی طرح بھی چڑھائی کے نہیں سیاسی اورقانونی مسائل کاحل مذاکرات ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوغیرمشروط طور پر لانگ مارچ ختم کرنا ہوگا۔لانگ مارچ تصادم ہے۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال ہے۔ فتنہ الخوارج اور دیگر کے حملوں میں عام لوگ پاک فوج کے جوان اور پولیس اہلکار شہید ہو رہے ہیں۔مسلم لیگ ن نے جھوٹے مقدمات کے باوجود کبھی بھی لانگ مارچ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر بھی وقت آنے پربات ہوگی۔انہوں نے توقع کی کہ آ ج مذاکرات مکمل ہوں گے اور نتائج بھی بہتر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں