ساہیوال میں بیکری مالکان کی من مانیاں عروج پر

ساہیوال(بیورو چیف)شہر میں بیکری مالکان کی من مانیوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ایک طرف ناقص اور غیر معیاری اشیائے خورونوش کی کھلے عام فروخت جاری ہے تو دوسری جانب سرکاری نرخ ناموں کو نظر انداز کرتے ہوئے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا گیا ہے جس سے عام آدمی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق مٹھائی، بریڈ، انڈے، دودھ، بسکٹ، کیک، پیزا اور دیگر فاسٹ فوڈ آئٹمز من چاہی قیمتوں پر فروخت کیے جارہے ہیں روزمرہ استعمال کی ان بنیادی اشیا کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کے لیے نا قابل برداشت بنتا جا رہا ہے، شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بیکری مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، بھاری جرمانے عائد کیے جائیں اور مستقل بنیادوں پر چیکنگ کا مؤثر نظام قائم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں