لاہور(بیورو چیف)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکولوں میں جمعہ کی چھٹی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چھٹی مستقل نہیں رہے گی اور تعلیمی ادارے جلد معمول کے ہفتہ وار شیڈول پر واپس آ جائیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جمعہ کی چھٹی عارضی بنیادوں پر دی گئی تھی۔ جسے مستقل نظام کا حصہ نہیں بنایا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں جمعہ کی چھٹی مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔ اور اسکولز روایتی اوقات کار کے مطابق چلیں گے۔ جبکہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ رابطے میں ہے۔




