صفدرآباد(نامہ نگار) سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدرآباد خالد محمود بھٹی کے صاحبزاد ے محمد حسین بھٹی کا اعزاز۔قرآن پاک کے حافظ بن گئے۔مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔خالد محمود بھٹی کے بیٹے محمدحسین بھٹی نے مدرسہ انوار القرآن متصل جامع مسجد ہسپتال والی سے استاذ قاری حبیب سلطان کی نگرانی میں قرآن پاک حفظ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔محمد حسین بھٹی چیئرمین سٹی پریس کلب صفدرآباداورطارق محمود بھٹی چیئرمین پریس کلب سانگلہ ہل کے بھتیجے ہیں۔




