لاہور(سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ کے وائٹ بال کپتان مچل سینٹنر کندھے کی انجری کے باعث کم از کم ایک ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق آئی پی ایل 2026 میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے سینٹنر کے بائیں کندھے کے سکین میں گریڈ تھری اے سی ایل انجری کی تصدیق ہوئی ہے۔نیوزی لینڈ کے 34 سالہ آل راونڈر 23 اپریل کو چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ وہ اس میچ میں اپنے 4 اوورز مکمل کرانے میں کامیاب رہے مگر بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے تھے۔




