علیزے شاہ کامیک اپ میڈیا پر بحث اور تبصروں کی وجہ بن گیا

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کا میک اپ اور انداز ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث اور تبصروں کی وجہ بن گیا۔علیزے شاہ نے کم عمری میں شہرت حاصل کی اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، وہ اس وقت نئے ڈرامے میں ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ایک سادہ گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔تاہم ناظرین کا کہنا ہے کہ ان کا بھاری میک اپ اور اسٹائلنگ کردار سے مطابقت نہیں رکھتی، متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اسے ضرورت سے زیادہ میک اپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سادہ لڑکی کے کردار کے لیے یہ انداز مناسب نہیں۔کچھ صارفین نے علیزے شاہ کی موجودہ لک پر بھی تنقید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں