ٹوبہ کے چک 328ج ب مصطفی آباد ،صفدرگارڈن میں میت کی تدفین کا تنازعہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ )نامہ نگار( ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے چک نمبر 328ج ب مصطفی آباد، حضور گارڈن، گارڈن ٹائون اور ملحقہ آبادیوں میں ایک انتہائی افسوسناک اور سنگین صورتحال سامنے آئی ہے جہاں سرکاری قبرستان میں تدفین جیسے بنیادی انسانی و مذہبی حق کو بھی متنازع بنا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ سرکاری قبرستان پر قابض ایک پرائیویٹ کمیٹی نے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے قبرستان کے باہر ایک بورڈ آویز ا ں کر دیا ہے جس پر درج ہے کہ “قبرستان فل ہو چکا ہے، لہذا مردوں کو کسی اور جگہ دفن کریں”۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ انسانی اقدار، مذہبی روایات اور بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔اہل علاقہ کے مطابق جب کسی گھر میں فوتگی ہوتی ہے اور لواحقین میت کو تدفین کے لیے قبرستان لے کر جاتے ہیں تو وہاں موجود بعض افراد، جنہیں شہری “شرپسند عناصر” قرار دیتے ہیں، نہ صرف تدفین سے روکتے ہیں بلکہ بدتمیزی اور بدمعا شی کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔ اس رویے کے باعث غمزدہ خاندانوں کو شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر قبرستان واقعی گنجائش سے بھر چکا ہے تو اس کا حل انتظامیہ کے پاس موجود ہے، نہ کہ چند افراد کو یہ اختیار دیا جائے کہ وہ اپنی مرضی سے تدفین روک دیں۔ شہریوں نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا ہے کہ سرکاری اراضی پر قائم قبرستان کو پرائیویٹ کمیٹی کیسے کنٹرول کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں