اسلام آباد (بیوروچیف) ایف بی آر نے کسٹمز افسران اور اہلکاروں کے لیے انعامات کی منظوری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے نان کیڈر افسران کی سفارشات طلب کر لی گئی ہیں۔گریڈ 17 سے 19تک کے افسران کو میرٹوریس سروسز کی بنیاد پر انعامات دیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام چیف کلکٹرز اور ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اہل افسران کی سفارشات فوری طور پر ایف بی آر کو ارسال کریں۔ایف بی آر کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق انعامی کیسز متعلقہ چیف کلکٹر یا ڈائریکٹر جنرل کی منظوری کے بعد بورڈ کو بھجوائے جائیں گے۔




