نوجوان نے خودکشی کر لی

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن میں 19سالہ نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گو لیاں نگل کر خود کشی کر لی۔ جس علاقہ کی فضا سو گوار ہو گئی۔ ماموں کانجن کے علاقہ غوثیہ کالونی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ بتا یا گیا ہے کہ غوثیہ کالونی کا رہائشی 19سالہ نوجوان محمد صہیب نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کے اپنی زندگی ختم کرلی، نوجوان کی موت سے علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں