مویشی منڈیوں میں بنیادی سہولتوں کی دستیابی ہر صورت برقرار رکھی جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عیدالاضحی کے موقع پر قائم عارضی مویشی منڈیوں میں شہریو ں اور بیوپاریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے عارضی مویشی منڈی کمالیہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ دور ے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مویشی منڈی میں صفائی ستھرائی، سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، طبی سہولیات اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں اور بیوپاریوں کی سہولت کیلئے لائیو سٹاک، ریسکیو 1122، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کے خصوصی کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں عملہ مسلسل خدمات انجام دے رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں