اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے مسلسل دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 80پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، اعلامیے کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 403روپے 78پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 402 روپے 78 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 23 مئی 2026 سے ہوگیا۔




