شوبز میں آنے کیلئے والد کو رو’ رو کر منایا’ خدیجہ سلیم

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ خدیجہ سلیم نے کہا ہے کہ شوبز میں آنے کے لئے والد کو رو، رو کر منایا،میں اس وقت نویں کلاس میں تھی تو والدکو بتایا تھا کہ مجھے اداکاری کرنی ہے تو انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ یہ بات منہ سے بھی نہ نکلے۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ والدنے کہا کہ بالکل خاموش رہنا کوئی اداکاری نہیں کرنی ورنہ ہماری بے عزتی ہوجائے گی۔جب والدنے بہت ڈانٹا تو لوگوں کو بتایا کہ انٹیریئر ڈیزائنر یا ایونٹ پلانر بن جائوں گی۔خدیجہ سلیم نے کہا کہ مجھے بچپن سے اداکاری کا شوق تھا، جب کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا تو بہت روئی پھر مجھے بالآخر اداکار ی کے لئے اجازت مل ہی گئی تھی اور مجھے اس قدر خوشی ہوئی کہ میں بیان بھی نہیں کرسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں