صفدرآباد(نامہ نگار)بجلی کے بار بار بند ہونے سے شہری عاجز آگئے،ہم کس سے سوال کریں؟ ڈیلی بزنس رپورٹ کے نمائندہ سے شہریوں کا استفسار۔صفدرآباد میں واپڈا نے معلوم نہیں کس چیز کا بدلہ لینا شروع کر دیا ہے ،جب چاہیں بجلی منقطع ہو جاتی ہے ،کوئی وقت کا تعین نہیں جب واپڈا کا دل کرے شہر میں سپلائی بند اور عوام کی چیخیں شروع ۔مزے کی بات یہ کہ واپڈا آفس فون تک نہیں اٹھاتا ،موبائل فون کی بیٹری جواب دے جائے گی مجال ہے کہ یہ لوگ عوام کی کال پک کر لیں۔بجلی کے بند ہونے پر ایک شہری نے فیس بک پر لکھا کہ واپڈا والو اگر بجلی کے بار بار بند ہونے سے میرے گھر کی کوئی الیکٹرانک شے جل گئی تو میں آپ سے پیسے وصول کروں گا۔مگر کیا نتیجہ ؟۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے نمائندہ کو شہریوں نے بتایا کہ ہم کئی دنوں سے واپڈا کی منتیں ترلے کر رہے ہیں کہ خدا کا واسطہ اپنی روش کو تبدیل کرو ۔




