گوجرہ میں لڑائی جھگڑے کے چار مختلف واقعات

گوجرہ(نامہ نگار)مختلف واقعات میں چار افراد کوتشددکا نشانہ بنادیاگیا۔معلوم ہواہے کہ محلہ سراج ٹائون کے محمد اکبرکومحلہ مذکور کے ملزمان شہزاد وغیرہ تین افراد نے اینٹ مار کر ناک کی ہڈی توڑ کر شدید زخمی کر دیااورملزمان جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہو ئے فرارہوگئے۔ چک نمبر241گ ب کے مجاہد اسلام کا 14سالہ بھتیجامحمد باسط مسجد میں جا رہاتھاکہ جس کو راستہ میں محمد عدنان وغیرہ دو افرادنے پکڑ کرسوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔چک نمبر278ر ب کے محمد ارشد کواس کے بھائی سمیت ملزمان عمر دراز وغیرہ نے تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا۔شوروایلہ سن کر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے مضروبین کی جان چھڑائی اور ملزمان موقع سے فرارہوگئے ۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی وصدر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں