فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک کے نامور زرعی سائنسدان اور چیف سائنٹسٹ، اگرانومک ریسرچ انسٹیٹیوٹ، آری، فیصل آباد(ڈاکٹر نوید اختر صدیقی)کو محکمہ زراعت حکومت پنجاب نے حال ہی میں گریڈ 20میں ریگولر کردیا ہے۔ ڈاکٹر نوید اختر صدیقی کو بی ایس 20میں ریگولر ہونے پر ادارہ کے زرعی سائنسدانوں و دیگر ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا، انہیں مبارکباد پیش کی، مٹھائی تقسیم کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے نامور زرعی سائنسدان اور شعبہ اگرانومی کے چیف ڈاکٹر نوید احمد صدیقی نے اس موقع پر زرعی سائنسدانوں و دیگر مہمانانوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زرعی شعبہ ملکی زراعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے زرعی سائنسدان فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ سے ملکی معیشت کی ترقی و استحکام کے لئے شبانہ روز تحقیقی کاوشوں میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کلائمیٹ چینج کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مختلف فصلوں، سبزیوں، پھلوں، دالوں، تیلداد اجناس اور چارہ جات کی نئی اقسام متعارف کروانے کے ساتھ انکے وقت کاشت میں تبدیلیوں اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر تحقیق کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ماشاء اللہ پاکستان کو خطہ میں حالیہ جنگی حالات کے باوجود فوڈ سکیورٹی کا کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔




