فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر فوٹو جرنلسٹس محمد صادق مرحوم کی یاد میں پریس کلب فیصل آباد میں تعزیتی ریفرنس ہوا جس کے مہمان خصوصی پریس کلب کے سابق صدر/ گر وپ لیڈر شاہد علی تھے’ دیگر مہمانوں میں پریس کلب کے سابق صدر سینئر صحافی مقبول احمد لودھی’ سینئر وائس پریذیڈنٹ میاں کاشف فرید’ فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق’ سابق سیکرٹریز سید علی اشفاق ہاشمی’حاجی بلال’ قائمقام صدر پروفیشنل فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن چوہدری محمد امین’ جنرل سیکرٹری سعید سومی’ محترمہ افشاں بتول’ شوکت سلطان بٹ’ اقبال کریمی’ ارشد انصاری’ محمد رفیق چشتی’ ملک غلام مصطفی’ آصف غوری’ محمد صادق مرحوم کے صاحبزادے آصف صادق’ نادر مان’ ابرار حبیبی کے علاوہ سینئر و جونیئر فوٹو گرافروں اور صحافیوں نے شرکت کی’ تعزیتی ریفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق صدر پریس کلب شاہد علی نے کہا کہ محمد صادق مرحوم فیصل آباد کے فوٹو جرنلسٹس کیلئے آئیڈیل کی حیثیت رکھتے تھے جن کو ناصرف پروفیشنل فوٹوگرافرز بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے’ مرحوم لاتعداد پریس فوٹوگرافرز کے استاد تھے’ مرحوم نے ہمیشہ فوٹو گرافرز کیلئے آسانیاں پیدا کیں’ یہاں تک کہ بعض فوٹوگرافرز کو اپنی جیب سے کیمرے لے کر دیئے اور مالی معاونت بھی کی’ تعزیتی ریفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پریس کلب سینئر صحافی مقبول احمد لودھی نے کہا کہ محمد صادق مرحوم ایک بااصول فوٹو جرنلسٹس تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے ادا کیں’ وہ وعدے کے پکے تھے’ موجودہ دور کے فوٹو گرافرز کو محمد صادق مرحوم کی زندگی کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے’ میاں کاشف فرید’ سید علی اشفاق ہاشمی’ رانا محسن فاروق’ حاجی بلال نے کہا کہ مرحوم محمد صادق کا کیرئیر چار دہائیاں پر محیط ہے’ وہ بلیک اینڈ وائٹ دور سے فوٹوگرافری کا آغاز کیا اور ڈیجیٹل فوٹوگرافری تک کا سفر کامیابی سے طے کیا’ انہوں نے اپنی موت تک اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھائیں اور اپنی وفات سے قبل نظریہ پاکستان فورم کے زیراہتمام ایک تقریب کی فوٹوگرافی کر کے اپنے دفتر میں اخبارات کو جاری کرنے کا ارادہ تھا کہ زندگی نے مہلت نہ دی’ مرحوم نے اپنے کام کے آغاز سے لیکر تنظیمی اور سرکاری اداروں کے افسران کی کوریج نہایت ذمہ داری سے کی’ وہ اصول پسند’ بااخلاق تھے’ تعزیتی ریفرنس سے قائمقام صدر پروفیشنل فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن چوہدری محمد امین’ جنرل سیکرٹری سعید سومی’ شوکت سلطان بٹ’ اقبال کریمی’ ارشد انصاری’ محمد رفیق چشتی نے بھی خطاب کیا اور مرحوم کی یادیں تازہ کیں’ آخر میں مرحوم محمد صادق کے صاحبزادے آصف صادق نے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا’ اس موقع پر حافظ عامر نوری نے مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے دعائے مغفرت کروائی۔




