FCCIکی نئی ویب سائٹ لانچ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے اپنی نئی ویب سائٹ کو لانچ کر دیا ہے جس پر چیمبر سے متعلق تمام ضروری معلومات مہیا کی جائیں گی۔اس ویب سائٹ کا افتتاح صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری فاروق یوسف شیخ نے سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل (ر) مسٹر فریڈ سینی ویراتنے کے ہمراہ کیا۔ ہائی کمشنر نے بٹن دبا کے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی ویب سائٹ کا باضابطہ افتتاح کیا اور پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ۔فیصل آباد چیمبر کے صدر فاروق یوسف شیخ نے بتایا کہ یہ ویب سائٹ ”Chatbot ” سے منسلک ہو گی اور صنعت و تجارت سے متعلق ضرور ی معلومات بھی ایک کلک پر دی جائیں گی۔صدر فاروق یوسف شیخ نے اس سلسلہ میں چیمبر کے آئی ٹی سیکشن کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ چیمبر کے پورے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں