تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ مونگی ذیل میں ڈاکوؤں کا راج

گوجرہ (نامہ نگار)تھانہ صدر کے علاقہ مونگی ذیل میںڈاکوؤ ں نے ادوھم مچا دیا ۔گن پوائنٹ پرتین وارداتو ں میں لاکھو ں روپے نقدی و موبال فونز چھین لئے۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 246 گ ب کا محسن محمود موٹر سا ئیکل پر اپنے گاؤ ں جا رہا تھا کہ گاؤ ں کے قریب دومسلح ڈا کوؤ ں نے گن پو ائنٹ پر اسکو روک لیا اور اسکے قبضہ سے 60 ہزار روپے نقدی دو عدد قیمتی موبا ئل فونز چھین لئے اور فرار ہو گئے علا وہ ازیں محلہ نیو پلاٹ گوجرہ کو مظہر اقبال موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر چک نمبر 518 گ ب کے قرب جارہا تھا کہ تین مسلح موٹر سا ئیکل سوار ڈاکوؤ ں نے اسلحہ کے زور پر اسکو روک لیا اور اسکے قبضہ سے 65 ہزار روپے نقدی اور موبا ئل فون چھین لیا جبکہ چک نمبر 245 گ ب کا محمد سمیع اپنے سا تھی کے ہمراہ چک نمبر 518 گ ب کے قریب جارہا تھا کہ انہیں تین موٹر سا ئیکل سوار ڈا کوؤ ں نے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر روک لیا اور انکے قبضہ سے 15 ہزار روپے نقدی اور تین قیمتی موبائل فون چھین لئے اور کامیاب ورداتو ں کے بعد فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں