فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کوئٹہ میں دہشتگرد ی کی مزمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے واقعات انسانیت کے خلاف سنگین جرم اورمعصوم شہریوں کو نشانہ بناناکھلی سفاکیت ہے۔ دہشت گرد نہتے شہریوں کو شانہ بناکرقوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ ان کاکہناتھاکہ امن دشمن عناصرملکی استحکام کونقصان پہنچانا اورپاکستان کی عالمی امن کاوشوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اورقانون نافذ کرنے والے ادارہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے عزم پر قائم ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم بھی غیر متزلزل ہے۔




