تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم،1نوجوان جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر159گ ب کا محمدبشیر اپنی موٹر سائیکل پر گائوں سے گوجرہ کی جانب آ رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا اطلا ع ملنے پر مقامی پولیس نے اس کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں