ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ،شہری لاکھوں کی نقدی سے محروم

ساہیوال ( بیورو چیف) ساہیوال میں ڈکیتی ور چوری کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ مختلف وارداتوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موٹر سائیکل،موبائل اور زیورات سے محرو م کر دیا ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے عدم تحفظ کا اظہار کیا ہے اور آر پی او اور ڈی پی او ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق ڈا کو گن پوائنٹ پر وقار امین سیلز مین سے نقدی 25 ہزار روپے اور سگریٹ ڈبے تین لاکھ 88 ہزار روپے۔ چک 10گیارہ ایل کے قریب اسد الرحمن رکشہ ڈرائیور سے نقدی موبائل 23 ہزار روپے۔ چک 85 بارہ ایل کے قریب عبد الغفار فوجی ملازم اور اسکے بھائی عبد الجبار موٹر سائیکل سواروں سے 29 ہزار 200 روپے نقدی، موبائل فون۔ چک 38 چودہ ایل کے قریب محمد عمر ان زمیندار سے موٹر سائیکل نمبر 1276 ٹی ایس کے اور نقدی ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے مو بائل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔نقب زن محمد پور میں ولی محمد سیکورٹی کمپنی کے سپر وائزر کے آفس سے 5لاکھ روپے مالیت کا اے سی وغیرہ۔ نامہ سیال میں نعمان سجاد کے گھر سے ایل سی ڈی گھڑیاں ڈھائی لاکھ روپے۔ نامہ سیال میں ہی محمد جعفر وکیل کے گھر سے نقدی زیورات 48 لاکھ روپے۔ امیر آباد سٹی چیچہ وطنی میں منور حسین کے گھر سے نقدی زیورات سات لاکھ میں ہزار روپے۔ قبرستان والی گلی گئو شالہ چیچہ وطنی میں عارف علی کے گھر سے دس لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی زیورات۔ چک 25 ٹکر از میندار غلام رسول کے گھر سے انویٹر، مو بائل تین لاکھ 70 ہزار روپے۔ چک 58 چار آر میں طلعت شہزاد کے گھر سے تانبہ مالیت دو لاکھ روپے۔ چک 56 چار آر میں واصف حمید کے گھر سے نقدی، زیورات، موبائل سات لاکھ روپے۔ محلہ صادق آباد کمیر 120 میں حمزہ مظہر کمپنی ملازم کے گھر سے نقدی، زیورات چار لاکھ 26 ہزار روپے۔ چک 65 چار آر میں بکرا ایک لاکھ روپے۔ چک 141 نو ایل میں محمد عمران کے تین بکرے تین لاکھ 75 ہزار روپے۔ اڈہ تنبیل 70 چار آر میں رب نواز کے گھر سے گیارہ لاکھ میں ہزار روپے۔ چک 63 پانچ ایل میں محمد یقین کے ڈیرہ سے تین لاکھ روپے کی بکریاں، بکرے لوٹ کر لے گئے۔شریف کالونی میں محمد عمران دوکاندار کو ایک نوسر باز جعلی عامل نے نقدی دو گنا کرنے کا جھانسہ دے کر دو لاکھ 40 ہزار روپے ہتھیا کر فرار ہو گیا۔ اڈہ ٹرک سے ولی محمد در کشاپ میکنک سے محمد آصف، اسد علی دو بھائیوں نے غلام رسول اور نوید مستری کے ہمراہ ٹرک کے ٹھیکہ کے لیے دو مرتبہ 25 لاکھ روپے اور 20 لاکھ روپے ایڈوانس لے کر رفو چکر ہو گیا۔ جی ٹی روڈ پر فیصل شار لاہوری سے بی جے کمپنی کے سی ای او، احمد بی ڈی ایل او علی رضا جی ایم محمد اسلم ایریا منیجر محمد وقاص برانچ میجر، ساجد ڈھکوریکوری مینجر وغیرہ نے 15 لاکھ روپے ہڑپ کر لیے۔ چیچہ وطنی کامرس کالج گیٹ پر حمزہ محمود سے چار نوسر بازوں نے دولاکھ 62 ہزار روپے کی نقدی زیورات ہتھیا لیے۔ کھو کھا بازار میں محمد فہد حسین کو دو نوسر باز موٹر سائیکل خریدنے کے بہانے اسکی موٹر سائیکل نمبر 2929 ایس ایل جی مالیت دولاکھ روپے ٹرائی کے بہانے لیکر فرار ہو گئے۔ چک 32 چودہ ایل میں اسماء جعفری خاتون کو نوسر باز، بیو پاری منیر احمد 6 مویشی دو بیل مالیت 16 لاکھ روپے لے کر رفو چکر ہو گیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں