فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ فیلڈمارشل سید عاصم منیرکے دورہ ایران کا دنیا کے لیے مثبت پیغام جائے گادونوں مما لک کے درمیان ہونیوالے معاہدہ کے بعد پاکستان کے معاشی حالات بھی مستحکم ہوں گے توقع ہے کہ پٹرول کی قیمت میں وسیع پیمانے پر کمی ہوگی تو بدحال عوام خوشحال ہوں گے۔ ان کا کہناتھاکہ ایران امریکہ جنگ کی وجہ سے پاکستان کے تمام طبقات مشکلات کاشکار ہوئے جنگ بندی اوراب معاہدے کے بعدمہنگائی بھی کم ہوگی آئندہ 24یا 48گھنٹوں میں بہتری آ ئے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان پالیسی فیصلہ ہو جائے گا اور اس پر مرحلہ وار مختلف امور پر بات چلتی رہے گی۔




