صفدرآباد(نامہ نگار)تحصیل صفدرآباد کے عوام کی سنی گئی ،مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب نے صفدرآباد کے شہریوں کے مطالبہ پر شیخوپورہ سے صفدرآباد براستہ خانقاہ ڈوگراں گرین الیکٹر ک بس سروس کی منظوری دے دی۔سابق ایم این اے صفدرآباد سردار محمد عرفان ڈوگراور سابق ایم پی اے حلقہ144PP صفدرآباد کی درخواست پر شیخوپورہ تا صفدرآباد براستہ خانقاہ ڈوگراںگرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دی ۔ خبر سنتے ہی صفدرآباد کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عبد المجید اختر سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ،ملک بشیر احمد شاہد چیئرمین انجمن تاجراں انارکلی بازار صفدرآباد، چوہدری محمد افضل انصاری سابق کونسلر، پروفیسر ادریس بھٹی جرنلسٹ اور دیگر شہریوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن)کے سابق ارکان اسمبلی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔گرین بسوں کے سڑکوں پر آنے سے علاقہ بھر کے عوام کو سفر کی بہترین سہولت میسر آئے گی۔




