اسلام آباد(بیوروچیف) اسلام آباد میں سینیٹ نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایکٹ 2026کے ترمیمی بل کی منظوری دے دی، جس کے بعد یہ بل قومی اسمبلی کے بعد پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا سے بھی منظور ہو گیا۔ترمیمی بل کے تحت اب نجی شعبے سے بھی ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی تعینات کیے جا سکیں گے، بل میں ڈی جی پی اے اے کی مدتِ ملازمت 3 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ وزیراعظم کو مزید 2سال کی توسیع دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے بورڈ میں دفاعی ڈویژن کے نمائندے کو شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔




