معمولی جھگڑے پر خاتون قتل،دیور،سسر اور ساس سمیت5افراد کیخلاف مقدمہ درج

گوجرانوالہ (نامہ نگار) گوجرانوالہ کے علاقے ٹبہ محمد نگر میں معمولی جھگڑے پر خاتون کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے بھائی کی مدعیت میں دیور، سسر اور ساس سمیت5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ اس سلسلے میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق گھر میں کسی معمولی سی بات پر جھگڑا ہوا تھا تاہم واقعے کی مزید تحقیقا ت کی جا رہی ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون کے چار بچے ہیں جب کہ شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں