کراچی (بیوروچیف) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 830پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار 132 پوائنٹس پر آ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 72 ہزار 405 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 74 ہزار 171 کی بلند سطح تک بھی گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار 962 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 49 پیسے کا ہو گیا۔انٹر بینک میں اس قبل ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔




