بلوچستان کا بجٹ جون کے تیسرے ہفتے کو پیش کیا جائیگا

کوئٹہ(بیورو چیف)بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے تیسرے ہفتے کو پیش کیا جائے گا ،بجٹ کا مجموعی حجم 1200ارب روپے تک ہونیکا امکان ہے ،محکمہ تعلیم کیلئے سب سے زیادہ رقم رکھی جائے گی رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی سرپلس اور ٹیکس فری ہوگا ۔محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کا 2026-27کا بجٹ19 یا20جون کو وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی صوبائی اسمبلی میں پیش کریں گے ، جس کیلئے تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ، صوبے کا آئندہ مالی سال کا غیر ترقیاتی بجٹ 900ارب اور صوبائی پی ایس ڈی پی کے 300ارب تک ہونے کا امکان ہے ، پنشن اور دیگر اخراجات کی مد میں170ارب ،تعلیم کی مد میں150، امن وامان کیلئے 130 ارب اور صحت کے شعبے کیلئے 70ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے ، صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاق کی طرز پر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں